خیبر پختونخوا ،انصار اسلام کے سرگرمیوں پر بھی پابندی عاید

41

پشاور (آن لائن) وفاق کی جانب سے پابند ی عاید کرنے کے بعد خیبر پختونخوا میں انصار اسلام کے سرگرمیوں پر بھی پابندی عایدکردی گئی۔ جے یو آئی (ف) کے تنظیم انصار اسلام سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں جبکہ ان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب  کی گئی ہیں تاکہ انہیں منجمند کیاجا سکے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا اورصوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو اس ضمن میں آگاہ کیاگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انصار اسلام کے خلاف کارروائی بھی کی جائیگی ان کے خلاف کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انصار اسلام کو کالعدم قرار دینے کے بعد کل ہونے والے جے یوآ ئی کے احتجاج میں ان کی شرکت پر پابندی عاید کی گئی ہیں ۔
انصار اسلام