اپوزیشن کو ڈی چوک بند کرنے کی اجازت نہیں، وزیراعظم

118

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں کی روشنی میں آزادی مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک تک آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کے پرامن احتجاج کے حق کو تسلیم کرتے ہیں، لیکن ڈی چوک بند کرنے کی اجازت نہیں دے دسکتے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں سے انحراف نہیں کرسکتے، ہم نے بات چیت کے ذریعے اپوزیشن کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی مگر اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری اور ہٹ دھرمی پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان آزادی مارچ کے حوالے سے مذاکرات ہورہے ہیں،اس حوالے سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے  وزیر اعظم کو اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے سے آگاہ کیا ہے۔