میر پور آزاد کشمیر میں ایک با پھر زلزلے کے جھٹکے

180

آزاد کشمیر کے دارالحکومت میرپور میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جاتلاں پلمنڈا  کے مقام پر محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں، دفاتر اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر کھلی جگہوں پر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.9 جبکہ اس کا گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آزاد کشمیر اور گردو نواح میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 50 کے قریب افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ عمارتیں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔