نادرا نے حافظ حمداللہ کو ‘ایلین’ قراردے دیا

480

=اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی (نادرا ) نے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ف )کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا ۔

نجی  میڈیا چینل کے مطابق نادرا نے حافظ حمداللہ کو ایلین قراردیتے ہوئے کہاہے کہ حافظ حمد اللہ پاکستان کے شہری نہیں ہیں جبکہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے بھی تمام میڈیا ہاؤسزکو حافظ حمد اللہ کو ٹی وی پروگرامز میں شامل نہ کرنے کی ہدایت کردی ۔

حافظ حمداللہ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ میرا شناختی کارڈ نادرا کی جانب سے ایک سال قبل بلاک کیا گیا ، میرا شناختی کارڈ 2018 کے آخر میں منسوخ کیا گیا اور مجھے رواں سال  مارچ 2019 میں آگاہ کیا گیا۔

دوسری جانب حافظ حمد اللہ نے شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے معاملے پروزارت داخلہ میں اپیل دائر کردی ہے۔جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ 14 اکتوبر کو اپیل دائر کی لیکن اسپیشل سیکرٹری داخلہ چھٹی پرچلے گئے۔