سری نگر میں بھارتی فوج پر حملہ، 5 فوجی ہلاک

47

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کے بعد بھارتی فوج پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ5 بھارتی فوجی ہلاک۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر کے قریب بھارتی ملٹری فورس سی پی آر ایف پر گرینیڈ بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں آخری اطلاعات تک 5 فوجی اہلکار  ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے 5 اگست کو ظالمانہ کرفیو نافذ کیے جانے اور علاقے کی خودمختار حیثیت ختم کیے جانے کے بعد بھارتی فوج پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہوا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں قدم قدم پر بھارتی فوج تعینات ہے، اس کے باوجود بھارتی فوج پر سری نگر کے قریب حملہ ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ گرینیڈ بم کے ذریعے کیے گیا جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔مزید بتایا گیا ہے کہ حملہ بھارتی فوج کی پیرا ملٹری فورس سی پی آر ایف پر کیا گیا ہے۔ بھارتی فورس کے اہلکار گشت میں مصروف تھے جب ان پر گرینیڈ بم کا حملہ کیا گیا۔حملے میں جہاں 5 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ وہیں متعدد زخمی بھی ہوئے۔ کہا جا رہا ہے کہ 5 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر ہونے والا یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ حملے کی ذمے داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔ اس حوالے سے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ بھارت اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کر سکتا ہے۔ بھارت کی مودی سرکار پاکستان سے جنگ چھیڑنے کیلیے بہانے تلاش کر رہی ہے۔
بھارتی فوج پر حملہ