راجپوت پلیٹ فارم سے بلارنگ ونسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، رانا ندیم

46

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) راجپوت نظریاتی سنگت ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین رانا ندیم سلیم نے کہاہے کہ یکم جنوری راجپوت ڈے ملک بھر میں مکمل جوش وجذبے سے منایاجائے گا۔ ہم راجپوت ڈے کو راجپوت قوم کے اتحاد کی علامت سمجھتے ہیں اور اس دن راجپوت قوم میں امن ومحبت، بھارئی چارے کے پیغام کو عام کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ ہم راجپوت پلیٹ فارم سے بلارنگ ونسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں وہ راجپوت برادری کی مختلف تنظیموں کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ راجپوت نظریاتی سنگت ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے، نوجوان اس پر جمع ہوجائیں اور اتحاد راجپوت کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے راجپوت ڈے کے کنوینر اور ڈپٹی کنوینر خرم شاہ کو نامزد کیا اور دس رکنی کمیٹی کا اعلان کیا، جس میں رانا وقاص اسلم، رانا محمد فاروق، راؤ رئیس، رانا شکیل، ڈاکٹر رانا ریاض الحسن، رانا مبارک، رانا عبدالواحد، نذر احمد راجپوت سمیت دیگر شامل ہیں۔