حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر میں افواج داخل کرے، سید صلاح الدین

112

مظفرآباد (صباح نیوز) متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ بحیثیت ایک مسلمہ فریق کے اپنی افواج کو کشمیر میں داخل کرے اور اگر اس میں کوئی دقت ہے تو آر پار کشمیری حریت پسندوں اور کشمیری عوام کو مسلح کرکے ان کی ٹھوس مددکرے اور اپنا کردار صرف سفارتی اور سیاسی حد تک محدود نہ رکھے، اگر معاملات صرف سیاست اور سفارت تک محدود رہے تو کشمیر کے حوالے سے ایک انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، جس کے نتائج ہر حوالے سے انتہائی سنگین ہونگے، شہدا کے لہو کی قربانیاں دے کر کشمیری جلد بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی حاصل کرینگے، 27 اکتوبر 1947ء اور 5 اگست 2019ء برصغیر کی تاریخ کے بدترین اور سیاہ ترین دن ہیں، عالمی برادری کب تک خاموش تماشائی بنی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے متحدہ جہاد کونسل کے ایک اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غاصبانہ قبضے کے نتیجے میں آج تک 5 لاکھ سے زائد کشمیری شہید، لاکھوں زخمی، ہزاروں خواتین بیوہ اور لاکھوں بچے یتیم ہوچکے ہیں اور ہزاروں عفت مآب خواتین کی عصمت کو داغدار بنانے کی کوشش کی گئی اور یہ خونیں اور افسوسناک سرکاری دہشت گردی کا کھیل ہنوز جاری ہے۔ متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ اس سب کے باوجود عالمی قوتیں خاموش ہیں۔