پشاور(اے پی پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخا ن نے کہاہے کہ 27اکتوبر1947ء انسانیت کی تاریخ میں ایک سیاہ دن ہے،آج کے دن بھارت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کی داستان رقم کی،مقبوضہ وادی میں1989 ء سے ابتک ایک
لاکھ سے زائد شہادتیں ہوئیں، بھارتی افواج اپنے مظالم سے آزادی کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اتوارکو یوم سیاہ کشمیرکے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کیا۔محمودخان نے کہاکہ کشمیرمیں لاکھوں انسانوں کا خون انسانی حقوق کے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔