نوازشریف کی طبیعت ناساز، پلیٹ لیٹس کی تعداد دوبارہ تیزی  سے گرنا شروع

91

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت ایک بارپھر بگڑ گئی، پلیٹ لیٹس کی تعداد دوبارہ تیزی سے گرنا شروع ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے نواز شریف کا طبی معائنہ کرتے ہوئے مزید ٹیسٹ تجویز کردیئے ہیں،جبکہ پلیٹس 30 ہزار تک پہنچنے پر طبیعت نارمل تصور کی جائے گی۔

ڈاکٹر محمود ایاز کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کسی اور اسپتال جانے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا اور آج ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج سے حکومت پنجاب کو بھی آگاہ کیا جائے گا ۔