سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی اڈیالہ جیل میں بیمار

129

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری اورسابق وزیراعظم  نواز شریف کے بعد مسلم لیگ (ن)کے رہنماء شاہد خاقان عباسی بھی اڈیالہ جیل میں بیمار پڑگئے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں میں احتساب کر رہا ہوں اور چیئرمین نیب کہتے ہیں کہ ہم  احتساب میں کر رہے ہیں ۔مجھے 100 دن سے گرفتار کیا ہوا اب تک کوئی کیس نہیں بن سکا ہے ۔

ایل این جی کیس  میں پیشی کے دوران انھوں نے موقف اختیار کیاکہ ٹرائل ٹی وی پر دکھایا جائے تاکہ سب کو پتہ چلےحقیقت میں ہو کیا رہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کی طبیعت گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں خراب ہوئی جس پر میڈیکل بورڈ نے سفارش کی کہ انہیں اسپتال منتقل کیا جائے۔

میڈیکل بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے  گردے اور مثانے میں پتھرہے جس کیلئے ہرنیا کا آپریشن کرنے کی سفارش کردی  ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت میں درخوست جمع کروائی  ہےکہ ‘میں اپنے خرچے پر علاج کروانا چاہتا ہوں، کیوں کہ حکومت پنجاب کسی چیز کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں’۔