باغ (آن لائن)بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے ایل او سی پر ایک مرتبہ پھربلااشتعال فائرنگ کر کے ماں اور بیٹے کو شدید زخمی کر دیا جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔