جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے انتخابات مکمل ،امرازون کا اعلان

82

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجا محمدجوادنے ارکان کی آرا کی روشنی میں صوبائی امیرڈاکٹرطارق سلیم کی منظوری کے بعد امرائے زون کے ناموں کااعلان کردیا جس کے مطابق امیرزون پی پی 7کلرسیداںجاویداقبال،پی پی8گوجرخان راجہ محمدعمیر،پی پی 9دولتالہ چودھری عابدحسین،پی پی 10چونترہ خالدمحمود مرزا،پی پی 12 راولپنڈی امتیازعلی اسلم ،پی پی 13راولپنڈی ملک محمد الیاس،پی پی 19ٹیکسلاخواجہ محمدوقارخان اورپی پی 20 واہ کینٹ کیلیے محمدثاقب صدیقی کوامیرزون مقررکیا گیا۔ ضلعی سیکرٹری سیدامجدحسین شاہ کے مطابق امرائے زون کی تقرری سیشن 2019-21ء دوسال کیلیے کی گئی،قبل ازیں ضلع بھرکے ارکان کو بیلٹ ایشو کیے گئے ان کے ووٹ کی روشنی میں امرا کی تقرری کی گئی۔