احسن اقبال نے نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا

80

اسلام آباد:عمران خان کی حکومت نے عوام کو مہنگائی ،بے روز گاری میں کچل دیا ہے،ابھرتی معیشت کو ڈوبتی معیشت بنادیا ہے۔

 مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی، ٹیکسوں، بےروزگاری کے بوجھ تلے کچلے جاچکے ہیں ،پی ٹی آئی حکومت نےمعیشت کےپلیٹ لیٹس بھی خطرناک حد تک کم کردیے ہیں ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کےسیکر ٹری جنرل احسن اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے ابھرتی ہوئی  معیشت بنائی جبکہ  تبدیلی سرکارنے  معیشت کو ڈبو دیا ہے،تبدیلی وائرس نے معیشت  اورملک کو مفلوج کردیا ہے، ملک کو مزید تباہی سے بچانے کا واحد راستہ نئے منصفانہ انتخابات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا وژن2025پروگرام ہی ملک کی ترقی وخوشحالی کاضامن ہے،دو روز سے ملک  بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے، مزدوروں اورغریبوں کےچولہےبجھ چکےہیں، اناڑی اورنالائق حکومت پاکستان کےمستقبل کےلیے خطرہ بن چکی ہے۔