پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بحال

82

انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں آنے والے فالٹ کو ختم کیے جانے کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز مکمل بحال کردی گئی۔

پاکستان بھر میں گذشتہ روز انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں فالٹ کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، زیر سمندر سب میرین کیبل میں گذشتہ شام خرابی سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل حکام کا  کہنا ہے کہ سب میرین کیبل کے انٹرنیشنل کنسورشیم سے مسلسل رابطے میں ہیں ، کنسورشیم کی ٹیم نے سب میرین کیبل میں فالٹ اور جگہ کا تعین رات گئے تک کیا ، ایس ایم  ڈبلیو 4 میں خرابی سے دوسری انٹرنیشنل کیبل اے اے ای 1 بھی متاثر ہوئی تھی۔

ترجمان پی ٹی اے  کے مطابق دونو ں کیبلز کی خرابی دور کرنے کے بعد انٹرنیٹ سر وسز بحال ہوگئی ہیں۔