سلیکٹڈ وزیراعظم کو اب گھرجانا ہوگا،قمر زمان کائرہ

113

لاہور:پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ملک کی اپوزیشن پارٹیاں متفق ہیں کہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈحکومت کو جانا ہوگا،یہ حکومت مزید رہی تو ملک  کو نا قابل تلاافی نقصان پہنچے گا۔

لاہور میں آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کےصدرقمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ آزادی مارچ پر مولانا فضل الرحمن کودل کی گہرائیوں سےمبارکبادپیش کرتے ہیں،پورےملک سےقافلےآزادی مارچ میں شامل ہورہے ہیں، آزادی مارچ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے۔

انہوں نےکہا کہ ملک کی سیاسی قیادت متفق ہےکہ سلیکٹڈوزیراعظم کواب گھرجاناہوگا،پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ پاکستان کی سالمیت کیلئےضروری ہے،پی ٹی آئی کی حکومت برقراررہی توملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچےگا۔