بنوں(صباح نیوز) ممتن خیل مارکیٹ جانی خیل میں بارودی مواد کے دھماکے میں مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل ممتن خیل مارکیٹ میں بارودی مواد پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کی شناخت شہباز اور شیر مداللہ کے طور پر ہوئی۔