مبین جتیال کے قاتلوں کو گرفتار کرکے پھانسی دی جائے، قاسم آباد ایکشن فورم

52

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد ایکشن فورم کی جانب سے تین روز قبل قتل کیے جانے والے نوجوان مبین جتیال کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نسیم نگر چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر پیاس علی جتیال، خادم حسین، اظہر علی ودیگر نے کہا کہ مبین کے اصل قاتلوں کو گرفتار کرکے پھانسی دی جائے۔