حیدرآباد:پھلیلی نہر پر تجاوزات آپریشن جھڑپ 2 خواتین بے ہوش

67
حیدر آباد : بلدیہ انسداد تجاوزات عملے کی جانب سے کارروائی کے دوران علاقہ مکین احتجاج کررہے ہیں، اس دوران ایک خاتون کو ہوش میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے
HYDERABAD, PAKISTAN, OCT 31: Anti encroachment operation in progress demolishing illegal encroachment during anti encroachment drive under the supervision of District Municipal Corporation (DMC) over directions of Sindh High Court orders, located on Khokhar Mohala area of Hyderabad on Thursday, October 31, 2019. (Sajjad Zaidi/PPI Images).

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) اینٹی انکروچمنٹ سیل بلدیہ کا پھلیلی نہرکے پشتے پر تجاوزات مسمار کرنے کے لیے آپریشن‘ قابضین کی شدید مزاحمت، دو خواتین بے ہوش، مظاہرین کارروائی رکوانے کے لیے ہیوی مشینری کے آگے لیٹ گئے، دو افراد زخی، اسپتال منتقل۔ علاقہ میدان جنگ بن گیا، پولیس۔ اے ٹی ایف اہلکار تعینات، اینٹی انکروچمنٹ سیل بلدیہ کا عملہ ڈائریکٹر انکروچمنٹ سیل توحید راجپوت کی سربراہی میں پھلیلی نہر کے پشتے پر تجاوزات مسمار کرنے کے لیے پہنچا تو قابضین نے مزاحمت شروع کردی اور علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ اس موقع پر اینٹی انکروچمنٹ فورس، اے ٹی ایف اہلکار و پولیس نے مزاحمت کچلنے کی کوشش کی لیکن مظاہرین ہیوی مشینری کے سامنے لیٹ گئے۔ اس دوران دو افراد شدید زخمی ہوگئے، جن کو اسپتال پہنچایا گیا، جبکہ دو خواتین بے ہوش ہوگئیں۔ متاثرین کا موقف ہے کہ انتظامیہ نے نوٹس دیے بغیر کارروائی شروع کی ہے، جبکہ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد فراز احمد صدیقی نے کہا ہے کہ محکمہ ایری گیشن کی زمین پر قبضہ کرکے رہائشی تعمیرات قائم کر رکھی ہیں، پہلے نوٹس دیے تھے جس کے بعد اکثریت لوگ رضاکارانہ طور پر جگہ خالی کرگئے تھے لیکن کچھ لوگ قابض تھے۔ انہوں نے کہا کہ پھلیلی نہر کے پشتے کے ساتھ 70 فٹ چوڑی سڑک کی تعمیر کی جارہی ہے۔ ایریگیشن کی 135 فٹ زمین 70 فٹ پر قابضین سے پہلے ہی واگزار کرائی جارہی ہے۔