حیدر آباد (اسٹاف رپورٹرک) نوشہرو فیروز ٹھارو شاہ گورنمنٹ کالج کے ہیڈ کلرک اور ایپکا کے ضلعی صدر امیر بخش عباسی ودیگر ورکرز پر حملہ کرکے زخمی کرنے کرنے والے غنڈوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا، پولیس ان کو گرفتار میں ناکام ہوچکی ہے اگر فوری طور پر حملہ آوروں کو گرفتار نہ کیا گیا تو پورے سندھ میں ایپکا سراپا احتجاج ہوگی۔ یہ بات ایپکا کے صوبائی صدر مراد علی چاچڑ، جنرل سیکرٹری ولی محمد سومرو، پریس ترجمان شاہد سومرو نے شہباز بلڈنگ میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی نوشہرو فیروز فوری طور پر واقعے کا نوٹس لیں، ایپکا کی جدوجہد کو خوفزدہ کرکے نہیں روکا جاسکتا، غنڈہ عناصر اوچھی حرکتوں پر اتر آئیں ہیں لیکن ایپکا اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔