حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کے رکن سلطان شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، آصف زرداری، مریم نواز، فریال تالپور، آغا سراج درانی، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، جام خان شورو، شرجیل میمن اور رانا ثنا اللہ سمیت تمام سیاسی قیدیوں پر بنائے گئے تمام جھوٹے مقدمات فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلط کیے گئے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ان تمام قومی رہنماؤں کو رہا کرکے پاکستانی عوام سے اپنے اس گھناؤنے عمل پر معافی مانگیں اور اقتدار چھوڑ دیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔