دیکھتا ہوں کشمیریوں کو کون آزادی لینے سے روکتا ہے، عمران خان

420

گلگت بلتستان: وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی آزاری پریڈ  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا، مودی اپنا آخری پتا کھیل چکا  جب کرفیو ہٹے گا تو کشمیری سڑکوں پر نکلیں گے  پھر دیکھتا ہوں کون ان کو آزادی لینے سے روکتا ہے ۔

وزیراعظم  نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ‘میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا،دنیا بھر میں ان کا وکیل بنوں گا، مودی نے کشمیریوں کےانسانی حقوق چھین لیے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانوں کو جانوروں کی طرح بند کرکےرکھا ہوا ہے، مقبوضہ وادی میں مودی حکومت نے3ماہ سےکرفیو لگایاہوا ۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کےآزادی کےدن بتاناچاہتاہوں ہمیں اسلام کےاصولوں پرچلناہوگا، جتنا ہم عدل و انصاف پر زوردیں گےاتنی ہی برکت ملک میں آئیگی، لوگوں کو عدل کا نظام دے کر سہولتیں فراہم کریں گے، ہمیں مدینہ کی ریاست کےاصولوں کےمطابق چلناہے پاکستان کا ایک ہی نعرہ ہے ‘لاالہ الا اللہ’۔

وزیر اعظم نے خطاب کے دوران گلگت بلتستان کی خوبصورتی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے مختلف مقامات کو کھول دیا گیا ہے، جوخوبصورتی گلگت بلتستان میں ہے دنیا میں کہیں نہیں، گلگت بلتستان سی  پیک کاگیٹ وے کا سب سے اہم روٹ ہے۔ گلگت بلتستان میں پہلے سیاح مشکل سےآتےتھے،آج پورا علاقہ کُھل گیاہے، ہم نے پاکستان کو سیاحت کیلیےکھول دیاہے،70ممالک کوآسان ویزےملیں گے،ہم پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے،یہ عظیم قوم بنے گی۔