امریکا نے لبنان کی فوجی امداد روک دی

72

واشنگٹن: امریکی حکومت نے لبنان کی فوجی امداد روکنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ نے کانگرس کو آگاہ کیا ہےکہ امریکہ نے لبنان کو 105ملین ڈالر کی فوجی امداد کو روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

امریکاکی جانب سے فیصلہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب لبنان میں عوامی مظاہروں کے نتیجے میں لبنانی وزیراعظم  سعد حریری کو مجبورا اسعفیٰ دینا پڑا تھا  ، امریکا لبنان پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے کہ جلد از جلد قائم مقام حکومت عمل میں لائی جائے ۔

سابق وزیراعظم سعد حریری کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں 13 روز سے ہونے والے انتشار  کو روکنے میں ناکام رہے ہیں ۔ہماری حکومت نے بحران سے نکلنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔میرے پاس استعفیٰ دینے کے سوا اور کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا،میرےلیے ملکی مفاد سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ لبنان  کےسابق وزیر اعظم سعد حریری کی کارکردگی حوالے سے لبنان کی عوام ان سے نا خوش تھے جس کے بعد گزشتہ کچھ دنوں سے ملک بھر میں عوام کی جانب سے  حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری تھے جس کے بعد منگل کے روزسعد حریری اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔