ہری پور (صباح نیوز) جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو سینٹرل جیل ہری پور سے رہا کردیا گیا‘ ان کے استقبال کے لیے پارٹی کارکنان جیل کے باہر موجود تھے‘جے یو آئی (ف) رہنما کے گلے میں ہار پہنائے گئے۔ ذرائع کے مطابق رہائی کے بعد مفتی کفایت اللہ اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے۔ گزشتہ ہفتے سابق رکن صوبائی اسمبلی مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
رہا