حیدر آباد میں واپڈا کا عملہ عوام کے ساتھ ظلم وستم بند کرے، وسیم اعوان

60

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما وسیم اعوان نے کہا کہ حیدر آباد میں واپڈا کا عملہ عوام کے ساتھ ظلم وستم بند کرے، حیسکو چیف کی پشت پناہی پر ایکس سی این لطیف عقیل نور عوام کے ساتھ بدسلوکی اور لوگوں کے گھروں میں گھس کر خواتین کے ساتھ بدتمیزی کررہے ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایکس سی این نے پانے عملے کے ہمراہ زیل پاک کالونی میں ایک گھر میں گھس کر اس کا کنکشن کاٹ دیا، جبکہ اس کا کنکشن میٹر پر چل رہا تھا، اس کا بل بھی دس ہزار روپے پیڈ تھا، جب وہ حیسکو چیف کے پاس شکایت لے کر گیا تو اس کو پندرہ ہزار ایک روپے کا بل بناکر دے دیا کہ اس کو جمع کروا دیں، کنکشن بحال کردیا جائے۔ اس کے بعد بھی اس کی بجلی بحال نہیں کی۔ انہوں نے وفاقی وزیر توانائی سے اپیل کی کہ حیسکو کا قبلہ درست کیا جائے۔