حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) انجمن طلبہ گورنمنٹ سٹی کالج کے سابق صدر حاذق علی شیخ کی زیر صدارت سٹی پلازہ کے رہائشی افراد کا اجلاس ہوا جس میں باسی خان بابا، عمر دین آرائیں سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ایک قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ سٹی پلازہ میں پارکنگ ایریا میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے دکانیں تعمیر کرالی گئی ہیں، جس کا ماہانہ کرایہ مہران یونیورسٹی کا اہلکار ابی وقاص میمن وصول کررہا ہے، جو کہ غیر قانونی ہے، منع کرنے پر دھمکیاں دیتا ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور بلدیہ حکام واقعے کا نوٹس لیں اور پارکنگ بحال کرائی جائے۔