پی ڈی اے نے پاکستان میڈیکل کمیشن کا قیام رد کردیا

290

آرڈیننس کے ذریعے کمیشن کامیاب نہیں ہوگا، صدر پی ڈی اے

کراچی

پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن نے صدارتی آرڈینینس کے ذریعے پاکستان میڈیکل کمیشن کے قیام کی مخالفت کردی۔پی ڈی اے کے ترجمان کے مطابق صد ر پی ڈی اے ڈاکڑ محمود شاہ اور سیکریڑی پروفیسر ناصر خان نے کہا کہ اس طرح کا کمیشن ملک کے لوگوں کیساتھ ایک مذاق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نیا کمیشن بھی پرانے کمیشن کی طرح ہی حکومت کے منظور نظر افراد پر مشتمل ہے اور اس سے کسی قسم کی تبدیلی کی امید نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہاکہ آرڈینس کے ذریعے قائم کیا جانے والا کمیشن کبھی کامیاب نہیں ہوا بلکہ اس سے اپنی مرضی کے لوگوں کو لایا جا تا ہے جن کا صحت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔اگر کمیشن کو انتخابات کے ذریعے عمل میں لایا جا ئے تو کئی معمالات بہتر کئے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کمیشن کا کوئی بھی صحت سے متعلق کام نہیں کر تا اور جیسا کہ پچھلے دور میں اسے اسمبلی سے منظور نہیں کرایا جا سکتا تھا اس با ر بھی ایسا ہی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کاموں سے حکومت صحت کے حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں لا سکتی بلکہ منتخب باڈیز کے ذریعے ہی ملک میں صحت کے نظام کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ان معمالات کو بہتر طریقے سے حل نہ کیا گیا تو ملک میں موجودہ صحت کا نظام بہتر نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ڈینگی، ملیریا جیسی بیماریوں سے نمٹا جا سکتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو چایئے کہ وہ ان تمام معمالات کو بہتر کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہر ہ کرے تاکہ ملک میں صحت کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔