با صلاحیت افراد سے مالا مال پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔اسلم خان

340

پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول بہت سے ممالک سے بہتر ہے۔پاکستانی نژاد امریکی تاجر

پاکستان کا محل وقوع اور پوٹینشل لاجواب ہے، عوامی فلاح کے منصوبے شروع کر رہے ہیں

کراچی

پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین اسلم خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول بہت سے ممالک سے بہتر ہے اور یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایک پرکشش ملک ہے۔ قدرتی وسائل اوربا صلاحیت افراد سے مالا مال اس ملک کا مستقبل روشن ہے۔پاکستان کا شمار جلد ہی دنیا کی ترقی یافتہ اقوام میں ہو گا۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے فالکن ہولڈنگز کے مالک اسلم خان نے یہ بات چھوٹے تاجروں کے چیمبر کے سابق صدر ملک ندیم اخترسے بات جیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ وہ ہو ٹلنگ سمیت پاکستان کے مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں جبکہ کئی دیہات میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی مفت فراہمی انکے منصوبہ کا حصہ ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اپنے محل وقوع اور پوٹینشل کی وجہ سے دینا بھر کے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اس میںمتاثر کن ترقی کے تمام لوازمات موجود ہیں جنھیں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تمام بڑے بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور کمپنیوںبعض مسائل کے باوجود منافع کما رہے ہیںاور یہ کہ پاکستان کے بارے میںمنفی پراپیگنڈے میں کوئی حقیقت نہیں۔پاکستان میں کاروباری لاگت کم ہو رہی ہے جبکہ خصوصی اکنامک زونز کا منصوبہ بھی عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اسلم خان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی پالیسی لاجواب ہے اور معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے جس کے حصول کے بعد اقتصادی ترقی کو کوئی نہیں روک سکے گا۔ انھوں نے بتایا کہ مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد اور دیگر اعلیٰ حکام سے انکی حالیہ ملاقاتیں کافی حوصلہ افزاءرہی ہے اور وہ جلد ہی دوبارہ پاکستان آئیں گے۔ اس موقع پر ملک ندیم اختر اور شاہد رشید بٹ نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولت اور تحفظ فراہم کر رہا ہے جبکہ سرمایہ کاروں کو بہت سے مراعات دی جا رہی ہیں جس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔