جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے زونل اُمرا کا انتخاب مکمل

57

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے زونل اُمرا کا انتخاب مکمل ہوگیا۔ ضلعی جنرل سیکرٹری سید عزیر حامد کی اطلاع کے مطابق امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے سیشن 2019.20 کے لیے زونل امرا کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے مطابق حاجی یار محمد امیر جماعت اسلامی پی پی 11، رضا محمد چودھری امیر جماعت اسلامی پی پی 14، نعیم ارشد اعوان امیر پی پی 15، سید ارشد فاروق امیر پی پی 16، قاضی محمد ظہیر امیر پی پی 17 اور محمد شبیر میر امیر پی پی 18 ہوں گے۔