اسلام آباد وقائع نگار خصوصی) فیڈریشن آف رئلٹرز پاکستان کے کو آرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی نے کہا ہے کہ ملک میں کم آمدنی والے طبقے کے لیے ایک ہائوسنگ سکیم بہت جلد تیار کر لی جائے گی اس ابتدائی تفصیلات اور قوائد طے کیے جاچکے ہیں فی الحال یہ سکیم راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ہوگی اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے رہائشی سکیم لانے میں ناکام ہوچکا ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں اراضی کے ریٹس بڑھ رہے ہیں جب کہ جو ہائوسنگ سکیم لائی جائے گی اس اس سکیم سے نجی اداروں میں کام کرنے والا مزدور طبقہ فائدہ اٹھائے گا انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں لاہور‘ کراچی‘ پشاور اور کوئٹہ میں بھی ایسی ہائوسنگ اسکیمیں لائی جائیں گی انہوں نے کہاکہ ملک میں چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والوں کے لیے حکومت حقائق کی بنیاد پر اپنی سفارشات تیار کرے اور ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کے لیے اس طبقے کو جائز سہولتیں دی جائیں۔