طلبہ ہی ملک و قوم کاروشن مستقبل ہیں ،حسن بلال ہاشمی

82

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم ڈویژن حسن بلال ہاشمی نے کہاہے کہ پاکستانی قوم کومتحدرکھنے کیلیے یکساںنظام تعلیم نافذکرنا ہوگا نوجوان اورطلبہ پرامن اورخوشحال اسلامی پاکستان کیلیے اپناکرداراداکریں گے،پاکستان میںاستحصالی نظام نے زندگی اجیرن کردی ہے۔طلبہ ہی ملک کامستقبل ہیں لہٰذا انہیں وطن عزیزکی ترقی اورقوم کوناامیدی سے نکالنے میںکردارادا کرناہوگا، محب وطن لوگوںکوتمام تر تفرقات سے بالاترہوکروطن عزیزکی تعمیر میںکردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ امت مسلمہ کی محسن اورخیرخواہ تنظیم ہے نظریہ پاکستان،دوقومی نظریہ اور قرآن وسنت کے نظام کے غلبہ کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کی جدوجہدقابل فخر ہے جس نے نامساعد حالات ، چہاراطراف سے مخالف حملہ آورقوتوںکے مقابلہ میں تعلیمی محاذ اورتعلیمی اداروںمیںذہین سازی، کردار سازی اورنئی نسل کی جڑاسلام کے ساتھ جوڑے رکھنے کی ناقابل فراموش جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ،دانشور،تعلیمی ماہرین اور پالیسی سازقوم پررحم کریںنئی نسل خوصاًطلبہ وطالبات کے لیے دوستانہ ،خیر خواہانہ اورتعمیری رویہ اختیار کریں ۔ قومی سطح پرخوشحال اسلامی پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ ملک میںنظریہ پاکستان سے ہم آہنگ یکساں نظام تعلیم ،اسلامی نظام تعلیم نافذکیاجائے۔اردوکوذریعہ تعلیم بنایاجائے، علاقائی زبانوں کوترقی دی جائے،مقابلہ کے امتحانات اردومیںہوں، اساتذہ کے نظام تربیت اور نظام ملازمت کی اصلاح کی جائے اوراسے باوقار بنایا جائے ،قومی تعمیرنومیں18سال کی عمرکے نوجوانوں کی اہمیت ہے۔نوجوان نسل ہمارا بہترین سرمایہ ہیں ان کی سماجی اورسیاسی تربیت کے لیے طلبہ یونیزبحال کی جائیں،فنی تعلیم پرخصوصی توجہ اوریونیورسٹیوں میںعلم وتحقیق کے لیے وافرسرمایہ فراہم کیاجائے،تعلیمی اداروں میںداخلے میرٹ پرہوں اوراداروں کے سربراہان و اساتذہ کی تقرری میرٹ پرکی جائے۔حکومتی اور سیاسی مداخلت کاخاتمہ کیاجائے،اعلیٰ اورپیشہ ورانہ تعلیم کے اداروںمیں غریب گھرانوںکے میرٹ پر آنے والے طلبہ وطالبات کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے، خصوصاًسرکاری سکولزمیںتمام تعلیمی سہولتیں یقینی بنائی جائیں۔