پشاور(وقائع نگار خصوصی)تحریک انصاف حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے ۔ صوبائی حکومت اور وزیر اعظم سیاست میں مصروف ہے جبکہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کے ہڑتال کے باعث غریب مریضوں کے علاج کا کوئی بندوبست نہیں ہے پورے ملک میں حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے ہرطبقہ احتجاج پر ہے ۔ اور ٹیپو سلطان ٹویٹز پر ملک چلا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر جے آئی یوتھ پشاور نورغلام اور سیکرٹری اطلاعات محمدزمین نے مختلف ذمے دارن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ذمے داران سے گفتگو کرتے ہوئے قائدین جے آئی نے کہاکہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کے ہڑتال کے باعث غریب عوام علاج سے محروم ہے اور نجی اسپتالوں میں جانے پر مجبور ہے نجی اسپتالوں نے بھی عوام کو لوٹنا شروع کردیا ہے ۔ تحریک انصاف حکومت عوام پر عذاب کے طورپر مسلط ہے موجودہ حکومت نے سابقہ حکومتوں سے زیادہ قرضہ لیکر عوام کو اور بھی آئی ایم ایف کی غلامی میں دھکیل دیا۔ تحریک انصاف کے وزرا سابقہ حکومت سے زیادہ کرپٹ اور بدزبان ہے سلیکٹیڈ وزیر اعظم کی ناکامی سے اسٹیبلشمنٹ کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔ تبدیلی صرف وزرا ، ایم این ایز اور ایم پی ایز کے جیبوں میں نظر آتی ہے تحریک انصاف کی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہی ہے ۔