مولانا فضل الرحمان کے پیچھے نماز پڑھنا سعادت ہوگی ،فواد چوہدری

166

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  فواد چوہدری  کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے نماز پڑھنا سعادت ہوگی ، کیا مولانا فضل الرحمان کوپتا ہے کہ وہ دھرنا کیوں دے رہیں؟

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے  پی ٹی آئی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ علماء کے سیا سی کردار پر تنقید کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان کے مقاصد کا ان کو خود بھی نہیں پتا،اور نہ ہی ہمیں پتہ ہے، آپ کوپی ٹی آئی پسند ہے یا نہیں ،عمران خان پسند ہو یا نہیں،چلنا ان ہی کے ساتھ پڑے گا، ہمارے ساتھ چارپانچ سال اوکھے سوکھے گزارلیں، ہماری تحریک سیاسی تھی اور  پی ٹی آئی نے ایک سال بعد دھرنا دیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی سیاسی قوت کااظہار کیا ہے ، اس وقت تک دھرنے کامعاملہ پرامن ہے ،امید ہے آئندہ بھی رہے گا۔

 فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  کوئی اسپتال  میں ہے،کوئی بیمارہے،عمران خان کاکوئی متبادل نہیں،ان پرگزاراکریں،سابق وزیر اعظم  نوازشریف کی صحت خراب ہے،اللہ انہیں صحت دے، نوازشریف کی صحت کے لیے دعاگوہیں، نوازشریف قوم کے پیسے واپس کردیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پینے کے پانی سے متعلق پالیسی لارہے ہیں،16 مہینوں میں کراچی میں  پینے کے پانی کا مسئلہ حل کردیں گے، ایڈوانس ریسرچ سینٹربنارہے ہیں۔