ریاست کو کسی صورت کمزور نہیں پڑنے دیں گے،وزیر اعظم

68

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ریاست پہلے سیاست بعد میں آتی ہے، ریاست کو کسی صورت کمزور نہیں پڑنے دیں گے،

وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعون نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال ،معیشت میں بہتری سمیت آئینی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ انسداد دہشتگردی کی عدالت سمیت سپریم کورٹ تک ہرجگہ خود پیش ہوا ہوں، ریاست کو کسی صورت کمزور نہیں پڑنے دیں گے، ملکی ادارے مزید مستحکم کریں گے، معیشت کے استحکام کیلئےکی جانے والی کوششیں رنگ لارہی ہیں،تجارتی خسارے میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے، پاکستان کا استحکام اداروں کےمستحکم ہونے سےوابسطہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے سکھ زائرین کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہیں، کرتارپور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہوگا۔

ملاقات کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کرتارپور راہداری کی بروقت تکمیل پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کا حکومت پراعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کے مولانا کے دھرنے کی اصل وجہ معیشت میں بہتری ہے، مشروط اجازت صرف مارچ کے لیے دی تھی دھرنے کیلیے نہیں، مولانا کے مارچ کے باعث کشمیرکاز منظر عام سے غائب ہوگیا۔