گیارہ نومبر کو وزیراعظم عمران خان کے منتظر رہیں گے، فرانس

97

فرانس (آن لائن) فرانس کے سفیر مار باریٹی نے کہا ہے کہ ہمارا ملک 11 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کے دورے کا منتظر ہے جہاں ان کو ورلڈ پیس فورم میں شرکت کی دعوت دی جا چکی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان میں تعاون تسلی بخش نہیں، اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو دلیرانہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ فرانس کی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دونوں ملک اس حوالے سے روڈ میپ تیار کر رہے ہیں۔ اگلے ماہ دستخط ہوں گے۔