مولانا کا بیٹ پکڑ کرمیدان میں اترنا درست نہیں، فردوس عاشق اعوان

154

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  مولانا کوئی ایسا قدم نہ اٹائیں کہ سیاسی گراؤنڈ سے ہی باہرہوجائیں۔

معاون خصوصی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کی ٹائمنگ درست نہیں ہے،اس وقت مولانا  کا بیٹ پکڑ کرمیدا میں اترنا درست نہیں ہے، میدان کی پچ اس  وقت  اسقابل نہیں ہے کہ مولانا ہر گیند پر  چھکا لگائیں اور گیند کو میدان سے باہر پھینکے اس  چکر میں وہ   آؤٹ  بھی ہو سکتے ہے۔

فردوس عاشق نے مزید کہا کہ مولانا کو سمجھنا ہو گا کہ سیاسی  گراؤنڈ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے،امید ہے کہ مولانا  جلدی ریٹائرڈ نہیں ہوگے لیکن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں کہ سیاسی گراؤنڈ سے ہی باہرہوجائیں۔

انہوں نے عدالیہ کے حوالے سے کہا کہ  جس  مشکل حالات  میں وکلا کام کررہے ہیں اور انصاف کی  فراہمی کو اولین ترجہی دے رکھے ہیں وہ قابل تعریف ہے جبکہ عدالتی مسائل کو حل کرنے کے لیے  حکومت کمیٹی تشکیل دے گی اور کمیٹی میں وکلا اوروزارت قانون کے نمایندے شامل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی 23 سالہ سیاسی جدوجہد میں  ملک میں قانون کی حکمرانی  کو رائج کرنا بھی شامل تھا۔،وزیراعظم کو ضلعی عدالتوں کی حالت زاراورمسائل سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔