نواز شریف کوشریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کرنے کا  فیصلہ

121

لاہور:سابق وزیر اعظم نواز شریف کو  سروسز اسپتال سےشریف میڈیکل سٹی  اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ میڈیکل بورڈ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کے بعد انہیں وہاں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شریف میڈیکل سٹی  اسپتال کی ایمبولینس سروسزاسپتال پہنچ گئی،ایمبولینس میں نرسنگ اسٹاف بھی موجود ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نوازشریف کی طبیعت کافی خراب ہوگئی تھی اور ان کے پلیٹ لیٹس کی تعدادایک بار پھر 30 ہزارتک آ گئی ہے،ڈاکٹروں نے نواز شریف کو بیرون ملک ٹیسٹ کروانے کی تجویز بھی دے دی ہے۔