فضل الر حمان کا آزادی مارچ ختم ہورہا ہے ،شیخ رشید

87

راولپنڈی :وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  مولانا فضل الر حمان جا رہے ہیں ،حکومت 5 سال مکمل کرے گی۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الر حمان واپس جا رہے ہیں ، اسلام آباد پر سکون ہوگا،انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم   عمران خان نے آزادی مارچ اور دھرنے کو بڑی عقلمندی اوردانشمندی سے ہینڈل کیا ہے،سیاسی جماعتیں سیا سی طریقے سے بات منواتی ہیں ،حکومت انشاء اللہ 5 سال پورے کرے گی ۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے  مزید کہا کہ  بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کے عسکری اور ریاستی ادارے کمزور ہوں ،اور کشمیر کا مسئلہ پس پشت چلا جا ئے۔