سکھر، شاہی بازار کے علاقے میں بینک ملازم پُراسرار طور پر مردہ پایا گیا444

69

سکھر (نمائندہ جسارت) شاہی بازار کے علاقے میں بینک ملازم پُراسرار طور پر مردہ پایا گیا، اس کی لاش پنکھے میں لٹکی حالت میں پولیس نے تحویل میں لے لی۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت جنید تگڑ کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش اسپتال منتقل کردی ہے، پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے، جبکہ مرنے والے کے ایک دوست وسیم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جنید نامی نوجوان کراچی کے نجی بینک میں کام کرتا تھا، جو چھٹی کے روز گھر والوں سے ملنے واپس آیا تھا۔ جنید کے دوست کی اطلاع پر پولیس نے گھر میں داخل ہوکر چھت سے لٹکی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔ ابتدائی طور پر واقعہ کو خودکشی کہا جارہا ہے، تاہم متوفی نوجوان کی اہلیہ نے خودکشی کو مسترد کردیا۔