پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،وزیر اعظم عمران خان

121

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ،پاکستان میں پہاڑی سلسلے، طویل صحرا ہیں جس سے پاکستان کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔

ساتویں ایشن ریجنل کنزرویشن کانفرنس سے خطاب کرتے  ہوئے وزیر اعظم عمران خان  نے کہا کہ   پاکستان قدرتی وسائل اور خوبصورتی سے مالا مال ہے، میں  خوش قسمت پاکستانی ہوں جو  ملک کا ہر علاقہ گھوم چکا ہوں۔

انہوں   نے کہا کہ  پاکستان میں گھنےجنگلات،طویل صحرااوربلندپہاڑی سلسلےہیں،شہروں میں رہنے والے زیادہ تر لوگ قدرتی خوبصورتی کو نہیں دیکھ  پاتے،ہمارے شہر پھیلنے کی وجہ سے ماحول متاثر ہورہا ہے۔

وزیراعظم  عمران خان نے کہا کہ  2013میں خیبر پختونخوا حکومت نے بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا تھا ،منصوبے کی تکمیل کے لیے مقامی افراد کو بھی شامل کیا، پہلی بار کسی حکومت نے ماحولیاتی تحفظ پر اقدام اٹھایا تھا ، جلدہی ماحول کو پہنچنے والے نقصان کا احساس ہوگیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ لاہورمیں 10سال کے دوران 70فیص ددرخت کاٹ دیئے گئے، ماضی میں ٹمبر مافیا کو حکومت کی سرپرستی حاصل رہی، بلین ٹری سونامی منصوبے میں ٹمبر مافیا سب سے زیادہ مشکلات کا باعث بنا۔