فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیر میاںاجمل حسین بدر ایڈووکیٹ،جنرل ۱سیکرٹری عمرفاروق اوردیگرنے کہا ہے کہ ملک بھر میں حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ڈینگی جیسی جان لیوا بیماری سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہے پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے،ٹیسٹ اور دوا کو مفت کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وزیر اور مشیر ڈینگی کے مریضوں کی اطلاع دینے کے بجائے اپنی نااہلی اور نالائقی پر استعفیٰ دیں، حکومت اس آفت سے نمٹنے کے اقدامات کرنے کے بجائے اپنی نااہلی، جھوٹ اور مجرمانہ بے حسی کا خود چرچا کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلیے کسی بھی قسم کہ کوتاہی بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے،سرکاری اسپتالوں میں عوام سہولیات اور ادویات کی عدم فراہمی سے علاج معالجہ کیلیے بے یارو مددگار پڑے ہیں۔سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی داد رسی کیلیے کوئی حکومتی نمائندہ موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے ڈینگی جیسی جان لیوا بیماری سے ہلاکتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے پنجاب حکومت اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلیے عملی اقدامات کیے جائیں ۔