سکھر، محکمہ صحت کی جانب سے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے سلسلے میں 248 ٹیمیں تشکیل

49

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں محکمہ صحت نے جانب سے ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکوں کی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا، مہم بارہ روز تک جاری رہے گی۔ محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منیر منگریو نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مہم 18 نومبر سے شروع ہوگی اور 30 نومبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے 3 لاکھ 42 ہزار سے زائد بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں 248 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 40 فکس ٹیمیں صحت مراکز اور پانچ موبائل ٹیمیں بھی کام کریں گی اور ٹیموں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔