کرتار پورراہداری : نوجوت سنگھ سدھو اور سینیٹر فیصل جاوید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ  

102

سابق بھارتی کر کٹر سیا سی وسماجی رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔

ٹیلی فونک رابطہ میں سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا ہے کہ بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن پر دربار صاحب کا افتتاح تاریخی موقع  ہے، سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کیلئے بیتاب ہیں، اس عنایت پر حکومت پاکستان خصوصاً وزیراعظم عمران خان  کے شکر گزار ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو سمیت پوری دنیا کےسکھ برادری کو دربار صاحب کا افتتاح مبارک ہو، دنیا بھر سے تشریف لانے والے سکھ بھائیوں کے خیر مقدم اور میزبانی کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم 9 نومبر کو تاریخی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خاص شریک ہوں  گے۔

واضح رہے کہ  9 نومبر بروز  ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان کرتا رپور راہداری کا افتتاح کریں گے جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔جبکہ غیر ملکی سفار تکاروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔