شاہد خاقان عباسی کا  ہرنیا  کا آپریشن کردیا گیا

174

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نجی اسپتال  اسلام آبا د میں  ہرنیا  کا آپریشن کر دیا گیا ، میڈیکل بورڈ کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو مزید سا ت دن تک کا اسپتال میں رکھا جا ئے گا۔

نجی اسپتال میں زیر علاج سابق  وزیر اعظم  شاہدخاقان  عباسی  کا ہرنیا  کاآپریشن کردیاگیا  ہے،ڈاکٹرز کے مطابق مریض کو آپریشن کے بعد ہوش میں آنے میں مزید 3 سے 4 گھنٹے لگیں گے، آپریشن کے بعد بحالی کیلئے کم از کم 7 دن تک اسپتال میں رکھا جائے گا، میڈیکل بورڈ نےشاہد خاقان عباسی کے اسپتال میں مزید قیام کےحوالے سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے ۔

پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے گزشتہ ماہ شاہد خاقان عباسی کو ہرنیا کا آپریشن تجویز کیا تھا، جس کے بعد سابق وزیراعظم کو 4 نومبر کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا،اسپتال حکام  کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو گزشتہ 4 سال سے ہرنیا کی تکلیف اور پتے میں پتھری اور انفیکشن کی شکایت بھی تھی۔

واضح  رہے کہ  28  اکتوبر 2019  کو سابق وزیر اعظم  شاہد خاقان  عباسی کو ایل این جی کیس میں  عدالت میں پیش کیا  گیا تھا ، پیشی کے دوران انھوں نے موقف اختیار کیا تھا  کہ میں اپنے خرچے پر علاج کروانا چاہتا ہوں، کیوں کہ حکومت پنجاب کسی چیز کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔

 شاہد خاقان عباسی کی طبیعت اڈیالہ جیل میں خراب ہوئی جس پر میڈیکل بورڈ نے عدالت سے  سفارش کی کہ انہیں اسپتال منتقل کیا جائے، میڈیکل بورڈ حکام کا کہناتھا  کہ شاہد خاقان عباسی کے  گردے اور مثانے میں پتھرہے جس کیلئے میڈیکل بورڈ   نے  ہرنیا کا آپریشن کرنے کی سفارش کی تھی ۔

خیا ل رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے  ذاتی خرچ پر علاج کرا رہے ہیں۔