کیا آپ نے واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی لگائی ہے؟

1157

واٹس ایپ نے اپنی بلاگ پوسٹ میں نئی پرائیویسی سیٹنگ‘ متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ اس پیش رفت سے صارفین کوگروپس میں شامل ہونے یا نہ ہونے کااختیار مل گیا ہے

اس پرائیویسی سٹینگ کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی پرائیویسی میں جاکر گروپ کے آپشن پر کلک کریں، یہاں صارف کے لیے تین آپشنز دیے گئے ہیں۔

ان آپشنز میں ایوری ون، مائی کنٹیکٹ اور مائی کنٹیکٹ ایکسپٹ شامل ہیں۔ مائی کنٹیکٹ آپشن کے انتخاب کی صورت میں وہ صارفین جو آپ کی ایڈریس بک یعنی’کنٹیکٹ لسٹ‘ میں شامل ہوں گے وہ آپ کو گروپ میں ایڈکرسکیں گے۔