جنرل باجوہ سے ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری اسٹاف کی ملاقات

57

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری اسٹاف جنرل ہنس ورنر نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں مختلف امور زیر غور آئے۔ ملاقات میں نیٹو کے ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری اسٹاف جنرل ہنس ورنر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔