مولانا فضل الرحمان کے بیٹے نے علی امین گنڈا  پور کا چیلنج قبول کرلیا

219

اسلام آباد:مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسدالرحمن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں آج حکومت اور اپوزیشن کے ارکانوں کے درمیان آزادی مارچ سے متلعق خوب گرما گرمی دیکھنے کو ملی۔

اس دوران مولانا اسعد محمود اور وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور  کے درمیان جملہ بازی اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مولانا اسد نے علی امین گنڈاپور کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ “میں بھی استعفیٰ دیتا ہوں، آپ بھی دیں، اور کل الیکشن لڑتے ہیں۔

اس کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ آج بھی اپنے بیان پر قائم ہیں اور یہ کہ مولانا فضل الرحمان دھرنا ختم کریں اور دوبارہ الیکشن لڑیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو شخص اپنی نشست ہار گیا  ہو وہ کس منہ سے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگ رہا ہے، مولانا کے حلقے میں دوگنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کروں گا،علی امین گنڈا پور نے دعوی ٰکیا کہ جتنے افراد ساری پارٹیاں مل کر نہ لا سکیں اس سے زیادہ میرے جلسے میں ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا چاہیں تو ہر پولنگ اسٹیشن میں کیمرے لگا کر انتخابات لڑ لیں، اداروں پر تنقید بند کریں ، ہمت ہے تو چیلنج قبول کریں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل علی امین گنڈاپور نےایک بیان میں کہا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ اگر  الیکشن کوجعلی کہتے ہیں تو میں اپنی نشست سے استعفیٰ دیتا ہوں وہ آئیں دوبارہ الیکشن لڑلیں ۔ا