ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحرک عدم  اعتماد جمع

133

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے  ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری  کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔

ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کےخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کانوٹس اپوزیشن نےسیکرٹری قومی اسمبلی کوجمع کرادیا،تحریک عدم اعتماد کی قرار داد   ( ن )لیگی رہنما  مرتضیٰ جاوید عباسی اورمحسن شاہنواز رانجھا نے جمع کروائی۔

قرار داد کے متن کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری قواعدوضوابط کےتحت ایوان کی اکثریت کااعتمادکھوچکےہیں، اور مختلف مواقع پر ڈپٹی اسپیکرکی طرف سے آئین اور قواعد کی خلاف ورزیوں کے حوالہ جات دیے گئے ہیں۔

 نوٹس کے 7 دن بعد قرارداد کو کارروائی کیلیے قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کردیا جائے گا، اور اسی دن تحریک پیش کرنے کی اجازت ملنے پر اس پر رائے شماری ہوگی اور معاملہ نمٹادیا جائے گا، ڈپٹی اسپیکرکیخلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس آرٹیکل 53 کی شق 7 کے پیرا ج کے تحت جمع کرایا گیا ہے۔