جے یو آئی دھرنے سے ن لیگ اور پی پی کیلیے ریلیف کا ماحول بن گیا

40

اسلام آباد (رپورٹ: میاں منیر احمد) جے یو آئی کے اسلام آباد میں دیے جانے والے دھرنے کے دبائو نے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے لیے ریلیف کا ماحول بنایا لیکن تحریک انصاف کے لیے ایک بڑی مشکل اور کڑا امتحان بھی اس کے گلے پڑ گیا ہے‘ جے یو آئی کی قیادت نے دھرنا اسٹیج سے یہ مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کیوں نہیں ہو رہی‘ یہ معاملہ در اصل الیکشن کمیشن کے رو برو
ہے جہاں تحریک انصاف نے پہلے سماعت کا بائیکاٹ کیا اس کے بعد اب اسیکروٹنی کمیٹی کا بائیکاٹ کر رکھا تھا تاہم اب اسے 12نومبر کے لیے نوٹس جاری ہوچکا ہے اور اس کیس کی سماعت منگل کو الیکشن کمیشن میں ہوگی جس میں تحریک انصاف کے وکیل لیڈر شپ کی ہدایت پر اپنا موقف پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ14نومبر 2014ء کو پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر اور سیکرٹری اطلاعات کے عہدوں پر فائز رہنے والے پارٹی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست د ی تھی‘ اس میں الزام لگایا گیا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور دیگر عہدیداران بھارت اور اسرائیل سمیت بیرون ممالک سے ہنڈی اور دیگر مشکوک ذرائع سے فنڈز وصول کرنے اور منی لانڈرنگ سمیت بدعنوانی میں ملوث ہیں۔
ریلیف کا ماحول