اڑتالیس دن بعدخیبر پختونخوا بھرمیں سرکاری اسپتال کھل گئے

50

پشاور (آن لائن) 48 دن بعد پشاور سمیت پورے پختونخوا کے سرکاری اسپتال کھل گئے ‘ سرکاری اسپتالوں کے کھلنے کے بعد مریضوں کی بڑی تعداد بھی اسپتال پہنچ گئی‘ ہڑتال ختم ہونے کے بعد معطل ہونے والے 20 میڈیکل افسران کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ ہڑتال کے باعث مریضوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا تھا‘ او پی ڈی ایز کی بندش سے مریضوںکو علاج معالجے کی سہولت بھی میسر نہیںآرہی تھی‘ گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ ہڑتال کے ختم ہونے کے ساتھ ہی سرکاری اسپتالوں میںطبی سہولیات کی فراہمی بحا ل ہو گئی ہیں۔ ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل کی بڑی تعداد ڈیوٹی پر آ گئی ‘ ہڑتال کے باعث سرکاری اسپتالوں کو لاکھوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ہڑتالی ملازمین نے تنخواہیں پوری وصول کیں ۔
سرکاری اسپتال