سکھر، پولیس کی بروقت کارروائی، کم سن بچی کو زبردستی شادی سے بچالیا، دولہا گرفتار

65

سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس کی بروقت اور اہم کارروائی، کم سن بچی کو زبردستی شادی سے بچالیا گیا۔ 32 سالہ دولہا گرفتار، سود کی ادائیگی کے لیے بیوہ خاتون کا اپنی کمسن بیٹی کو فروخت کرنے کا معمہ، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کا نوٹس، 32 سالہ دولہا حبدار کلھوڑو گرفتار۔ صالح پٹ کے نواحی علاقے میں بیوہ خاتون سود کی ادائیگی کے لیے اپنی کمسن بچی ضمیراں کا 32 سالہ حبدار کلھوڑو سے بیاہ کروایا جارہا تھا۔ بچی کی رخصتی کے لیے دولہا باراتیوں کے ہمراہ صالح پٹ پہنچا ہی تھا، واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ دولہا حبدار کلھوڑو کو موقع سے گرفتار کرلیا، بچی اور ماں کو پولیس حفاظتی تحویل میں لے کر وومین سینٹر منتقل کردیا گیا۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق بیوہ ماں نے سود کا قرضہ اتارنے کے لیے بچی کو دو لاکھ ساٹھ ہزار میں بیچ دیا تھا۔ بچی کا والد شوکت علی کلہوڑو ایک سال قبل انتقال کرگیا تھا۔